NEWS

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کی نظر

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی کنگز کے باؤلرز کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے ملتان سلطانز کی ٹیم کو اننگز کی ابتدا سے ہی مشکلات سے دوچار رھی اور 17 کے مجموعی اسکور پر ذیشان اشرف پویلین لوٹ گئے۔


معین علی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 22گیندوں پر 29رنز بنا پائے اور 37کے مجموعی اسکور پر عامر یامین نے لگا تار دو گیندوں پر پہلے معین کو اور پھر اگلی ہی گیند پر رلی روسو کو گولڈن ڈک کا شکار بنایا۔
اس موقع پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بھی بھر پور باؤلنگ کرتے ہوئے روی بوپاری اور اپنے ہم منصب شان مسعود کو پویلین واپسی کی راہ دکھا دی۔
ابھی سلطانز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ پائے تھے کہ عمر خان نے خوشدل شاہ کی وکٹ کی صورت میں اپنی ٹیم کو چھٹی کامیابی دلائی۔
میچ میں 16.5اوورز کا کھیل مکمل ہوتے ہی بارش نے میچ میں مداخلت کر دی
ملتان سلطانز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنا پائی۔
شاہد آفریدی نے 3 چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے اور سہیل تنویر 10 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے تھے تاہم وہ اپنی اننگز مکمل نہ کر پائے۔
کراچی کنگز نے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کرتے ہوئے کیمرون ڈیلپورٹ کی جگہ مچل میک کلینیگن کو فائنل الیون کا حصہ بنایا تھا۔
دوسری جانب ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں اور روی بوپارہ اور شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا۔
میچ کے لیے دونوں ٹیموں کی طرف سے ان کھلاڑیوں کو فائنل الیونز کا حصہ بنایا گیا۔
ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، ذیشان اشرف، معین علی، رلی روسو، خوشدل شاہ، روی بوپارہ، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان
کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، شرجیل خان، بابر اعظم، ایلکس ہیلز، چیڈوک والٹن، افتخار احمد، عامر یامین، کرس جورڈن، مچل میک کلینیگن، محمد عامر اور عمر خان

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

Waseelah is an initiative which aims to promote tolerance and harmony. Lately, it has been plagued the horrors of extremism, and this ideology stems from the irrational and illogical reasoning given by people, with underlying motives, to destabilize the country. The waseelah wants to make the bigger picture obvious; our idea is to sow love and peace in world wide .

calendar

October 2020
M T W T F S S
« Aug    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
To Top