MY BLOG

میگا ایونٹ، پی ایس ایل کا سیمی فائنل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے آخری گروپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (دفاعی چیمپیئن) مطلوبہ رن ریٹ پر فتح حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر،

سیمی فائینل کے لئے حتمی چار ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز کو ان کے ہوم گراؤنڈ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر بھی مطلوبہ رن ریٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے باعث ٹورنامنٹ باہر ہوگئی جبکہ دوسری طرف کراچی کنگز پہلے ہی سیمی فائنل میں اپنی پوزیشن بنا چکی ہے۔

اس سے پہلے ملتان سلطانز نے بھی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث کرکٹ فارمیٹ میں تبدیلی سے قبل ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

کراچی کنگز نے اپنے آخری میچ سے پہلے ہی لاہور قلندرز کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر 11 قیمتی پوائنٹس حاصل کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا تھا

لاہور قلندرز سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم ہے جو پی ایس ایل کی 5 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اس مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی، جس کے لیے انہوں نے پی ایس ایل کی سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 10 میچوں میں 6 فتوحات اور صرف 2 ناکامیوں کے ساتھ 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر  موجود ہے۔

جبکہ کراچی کنگز 10 میچوں میں سے 5 میں فتح اور 4 شکست کے بعد 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور لاہور قلندرز ابتدائی میچوں میں مسلسل شکستوں کے بعد اگلے میچوں میں بلے بازوں کی شان دار کارکردگی کی بدولت ٹورنامنٹ میں واپسی کے ساتھ ساتھ 10 میچوں میں 5 میں شکست اور 5 میں کامیابی کا متوازن تناسب رکھتے ہوئے 10 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر ھے، جبکہ پشاور زلمی نے 10 میچوں میں سے 5 شکست کھائی اور 4 میں فتح حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں دفاعی چمپیئن اور ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پانچویں نمبر پر رہی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کو 10 میں سے 5 میچوں میں شکست اور 4 میں فتح نصیب ہوئی لیکن کم رن ریٹ ہونے کے باعث پشاور زلمی سے پیچھے رہ گئی۔

 

سابق چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اس مرتبہ سب سے آخری نمبر پر رہنے والی ٹیم بنی جسے سب سے زیادہ  میچوں میں6 شکست کا سامنا کرنا پڑا اور صرف 3 میچوں میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ٹیبل پوائنٹس پر سلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سب سے کمزور ٹیم ثابت ہوئی۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان کے 4 بڑے شہروں میں کھیلے گئے بڑی تعداد میں تماشائیوں نے میچز دیکھنے کے لئے اسٹیڈیمز کا رخ کیا لیکن آخری میچز میں کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے باعث اسٹیڈیم کو خالی رکھنے کے فیصلے سے قبل ہی کئی میچ بارش کی نذر ہوئے۔

بارش کے باعث لاہور قلندرز کا کوئی میچ متاثر نہیں ہوا جبکہ ملتان سلطانز کے دو میچ باش کی نذر ہو گئے اور دونوں ٹیمقں کو  ایک،ایک پوائنٹ ملا اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا بھی ایک ایک میچ بارش کے باعث متاثر ہوا اور ہر ایک ٹیم کو ایک پوائنٹ ملا۔

پی ایس ایل کے دونوں سیمی فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 17 مارچ کو کھیلے جائیں گے جن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل ٹورنامنٹ کی سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم پشاور زلمی کے درمیان دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔

دوسرا سیمی فائنل پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر براجمان کراچی کنگز اور تیسرے نمبر پر موجود لاہور قلندرز کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

Waseelah is an initiative which aims to promote tolerance and harmony. Lately, it has been plagued the horrors of extremism, and this ideology stems from the irrational and illogical reasoning given by people, with underlying motives, to destabilize the country. The waseelah wants to make the bigger picture obvious; our idea is to sow love and peace in world wide .

calendar

October 2020
M T W T F S S
« Aug    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
To Top