MY BLOG

جماعت اسلامی کا 8 مارچ کو ’’تکریم نسواں واک‘‘۔

جماعت اسلامی کا 8 مارچ کو ’’تکریم نسواں واک‘‘۔

جماعت اسلامی پاکستان کےسیکرٹری اطلاعات قیصرشریف کا  کہناہےکہ زینب اور نور جیسےواقعات  مسلم معاشرےکےلیے بدنما دبہ ہیں،اگر ہم اپنی بچیوں کےلیے اس معاشرے کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو ان واقعات میں ملوث  مجرموں کو فوری اور عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی 8 مارچ  کےعالمی یوم خواتین کے موقع پرملک بھر میں ہر سطح  پرخواتین کے حقوق کےلیے مارچ اورسیمینارزکااہتمام کرے گی ، اور سینیٹرسراج الحق  اسلام آباد میں جبکہ جنرل سیکرٹری امیر العظیم لاہور میں ’’تکریم نسواں واک‘‘ سے خطاب کریں گے۔

لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری  اطلاعات  جماعت  اسلامی پاکستان قیصر شریف  نے کہا  کہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین  مارچ   کے آغاز سے 8 مارچ تک ”قوموں کی عزت ہم سےہے“کےعنوان پرمہم پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے،عورت کےحقوق کااصل محافظ ہمارا مذھب  اسلام ہےجس نےمعاشرے میں عورت کوعزت اور تحفظ فراہم کیا،عورت  اورمرد میں تفریق کے   ذریعے معاشرے کوتقسیم کرنےوالےغیرملکی ایجنڈے  کو  اتقویت دے   رہے ہیں،جماعت اسلامی ملک میں ہر طرح کے غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ  کا کردار ادا کرے   گی ۔انہوں نے کہنا تھا  کہ چند مغربی  فنڈڈ  این جی اوز عورتوں کے حقوق کے نام  پر  معاشرے میں بے حیائی اورفحاشی و عریانی کو  فروغ دینے کے ایجنڈےپر کام کر رہے ہیں ،ملک کی 98فیصد  خواتین مغرب کی پروردہ عورتوں کے اس ایجنڈے کو بھر پور طریقے سے مسترد کر تے ہوئے  ’’میرا جسم  میری مرضی‘‘  جیسے  نعرے سے  بیزاری کا  اظہار  کر رہی ہے۔

قیصر شریف کا کہنا تھا   کہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین ایک عشرہ  سے عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں ”قوموں کی عزت ہم سے ہے‘ ‘کےعنوان پرملک گیرسطح پرمہم چلاتے ہوئے اس سلسلہ میں پورے  ملک میں سیمینارز، کانفرنسیں اوردیگر تقریبات کا انعقاد کرتی آ  رہی ہے، اسی سلسلہ میں اسلام آباد میں سینیٹر سراج الحق اور لاہور میں امیر العظیم خواتین مارچ  سے خطاب کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پرجماعت اسلامی ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کرے گی کہ ایک اسلامی اصولوں کے عین مطابق ایک  ماڈل نظام کے ذریعے اس دن کو مسلمان عورت کی شان و شوکت کا دن بنائیں گے اور ان شاء اللہ اس حوالے سے 20 مارچ تک ملک گیر سطح پر  ”قوموں کی عزت ہم سے ہے “ کے عنوان سے ایک بھر پور آگہی مہم چلائی جائے گی، اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سوشل میڈیا سمیت رائے عامہ کے رہنماوں کے ساتھ مشاورت  سے مختلف سرگرمیوں،رابطوں، پرو گرامز اور تبادلہ خیال کی نشستوں کا اہتمام  بھی کیا جائے گا،  اور اس مہم کے دوران خواتین کے فرائض و حقوق  سے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ  ان کےحقوق کے  حصول اور ادائیگی کے لیے درست طریقہ کار اور لائحہ عمل کی طرف  رہنمائی فراہم کرتے ہوئے معاشرے میں اصلاح احوال  کی تحریک کو منظّم کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

Waseelah is an initiative which aims to promote tolerance and harmony. Lately, it has been plagued the horrors of extremism, and this ideology stems from the irrational and illogical reasoning given by people, with underlying motives, to destabilize the country. The waseelah wants to make the bigger picture obvious; our idea is to sow love and peace in world wide .

calendar

October 2020
M T W T F S S
« Aug    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
To Top