NEWS

اٹلی کے حکومت نے پورے ملک کو ریڈ زون میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اٹلی کے حکومت نے پورے ملک کو ریڈ زون میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

 

ملک بھر کے سکولز، میوزیمز، نائٹ کلبز، جمز اور دیگر مختلف عوامی مقامات  غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیے گئے ہیں ،  شہریوں کو کسی ہنگامی صورت حال کے علاوہ گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہو گی۔  وزیر اعظم جوزپے كونٹ

روم (وسیلہ ٹو ڈاٹ کام ۔ 10 مارچ 2020ء) اٹلی کے حکام کا ملک کو ریڈ زون میں تبدیل کرنے کا فیصلہ۔ ملک بھر کے سارے عوامی مقامات غیرمعینہ مدت تک بند رہیں گے، عوام  کسی بھی ہنگامی صورت حال کے علاوہ گھروں کے اندر رہنے کے پابند ہوں  گے۔

اٹلی کی حکومت کا پورے ملک کو ریڈ زون میں تبدیل کرنےکا فیصلہ 

 تفصیلات کے مطابق اٹلی کے حکومت نے پورے ملک کو ریڈ زون میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے بعد شہریوں پر کسی خاص  ضرورت گھروں کے باہر نکلنے پر پابندی ہو گی۔

اٹلی کے وزیر اعظم جوزپے کونٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بغیر کسی ضرورت کے سفر پر پابندی ہوگی، شہری صرف ضروری  کام کے غرض سے یا کسی ہنگامی صورت حال کی وجہ سے ہی گھرسے باہر نکل سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی میں کورونا  وائرس کے مریضوں  کی تعداد 7350 سے تجاوز کر کے   9200   تک جا پہنچی ہے جبکہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد میں بھی بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی  ہلاکتوں کے بعد مرنے والے  افراد کی مجموعی تعداد 460  سے تجاوز کر  چکی ہے۔ قبل ازیں  قرنطینہ کے تحت عائد کی گئی پابندیوں کے بعد Lombardy سمیت ملک کے شمال اور مشرق میں واقع 14 صوبوں کے مکینوں پر سفری پابندیاں تھیں جس کے تحت شہریوں کو سفر سے  پہلے خصوصی اجازت نامہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ان حالات کے پیش نظر اٹلی  حکام نے پورے ملک کو ریڈ زون میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اٹلی کے مقامی وقت کے مطابق منگل کے صبح سے ان  پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں سکولوں اور یونیورسٹیز میں چھٹیوں  کا دورانیہ بھی 3 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار  کیا ہے کہ مہلک کورونا وائرس سے عالمی وباء کے پھیلنے کا خطرہ انتہائی پیچیدہ  صورت اختیار کر چکا ہے تاہم اس وائرس پر قابو پانا ابھی بھی ممکن  ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

Waseelah is an initiative which aims to promote tolerance and harmony. Lately, it has been plagued the horrors of extremism, and this ideology stems from the irrational and illogical reasoning given by people, with underlying motives, to destabilize the country. The waseelah wants to make the bigger picture obvious; our idea is to sow love and peace in world wide .

calendar

October 2020
M T W T F S S
« Aug    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
To Top