NEWS

افغان طالبان کا اپنی حکومت کے قیام اور ملک میں اپنے نئے سربراہ کے نام کا اعلان

افغان طالبان نے ملا ہیبت اللہ کو افغانستان کا قانونی سربراہ قرار  دیتے ہوئے  اور  غیر ملکی قابض افواج کے انخلا کے بعد ملک میں اسلامی حکومت  کے قیام  کا اعلان کیا ہے ۔

کابل (09مارچ2020ء)    افغان طالبان نے  اپنی حکومت قائم کرنے اور ملک کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کرتے ہوئے  ملا ہیبت اللہ کو  افغانستان کا قانونی سربراہ قرار دیا ہے ،  اور اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی قابض فوج کے انخلا کے بعد ملک میں اسلامی حکومت قائم کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے اس بات کا  اعلان کیا ہے کہ ان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ  آئندہ ملک کے بھی قانونی سربراہ ہوں گے  اور غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں اسلامی حکومت قائم کی جائے گی۔

وائس آف امریکا کی  شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ سے طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ کی قانونی حیثیت میں کوئی فرق نہیں آیا وہ ابھی  افغانستان کے قانونی حکمراں ہیں۔ ان کی مذہبی    ذمہ داری ہے کہ غیر ملکی قابض  افواج کے انخلا کے بعد ملک میں ”اسلامی حکومت” قائم کریں۔

طالبان کا کہنا ہے کہ ملا ہیبت اللہ کی موجودگی میں افغانستان میں کوئی اور ”قانونی حکمراں” نہیں بن سکتا۔

طالبان کے مؤقف کے مطابق ایک قانونی اور اصولی  امیر کے احکامات کے مطابق غیر ملکی طاقتوں  کے خلاف 19 برس تک جہاد کیا  گیا۔  اب ان کے قبضہ کو ختم کرنے کےلئے  سمجھوتہ کرنے  کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ اصول باقی نہیں رہا۔ طالبان نے ایک  تازہ بیان میں وضاحت کی ہے کہ کشیدگی کو  کم کرنے  کے لیے صرف بین الاقوامی افواج کا انخلا کافی نہیں  ہے ۔  بیان  کے مطابق سمجھوتے میں یہ کوشش بھی  کی گئی کہ ان افغان  عناصر کو بھی ساتھ رکھا جائے جنھوں نے غیرملکی طاقتوں کا ساتھ دیا، تاکہ وہ آئندہ حکومت کا حصہ بنیں۔

افغان طالبان کا   مزید کہنا ہے کہ جب تک قبضے کو جڑوں سے مکمل طور پر اکھاڑ کر نہیں پھینک دیا جاتا اور اسلامی حکومت تشکیل نہیں دی جاتی اس وقت تک مجاہدین اپنا مسلح جہاد جاری رکھیں گے اور اسلامی شریعت پر عمل درآمد کی کوششیں تیزی سے جاری  رکھیں گے۔

افغان طالبان کے اس بیانیے کے بعد امریکا اور روس نےاپنے اپنے  ابتدائی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں اسلامی امارت کے قیام کوکسی صورت  قبول نہیں کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

Waseelah is an initiative which aims to promote tolerance and harmony. Lately, it has been plagued the horrors of extremism, and this ideology stems from the irrational and illogical reasoning given by people, with underlying motives, to destabilize the country. The waseelah wants to make the bigger picture obvious; our idea is to sow love and peace in world wide .

calendar

October 2020
M T W T F S S
« Aug    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
To Top